جدید ترین جنگی بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل
شنگھائی (نیٹ نیوز) چین کے اشتراک سے تیار کردہ جدید ترین 2 نئے جنگی بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل کر لیے گئے۔ پی این ایس ٹیپو سلطان اور شاہجہاں جہازوں کی کمشننگ کی تقریب شنگھائی شپ یارڈ میں ہوئی۔ دونوں جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نئے جنگی بحری جہاز ہر قسم کے جنگی حالات میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ بیڑے میں جدید جہازوں کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔