• news

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید 4فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقعہ قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 4 فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نصف شب کے بعد قصبے پر دھاوا بولا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔اسی دوران اسرائیلی فورسز نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے طوباس پر دھاوا بولا اور شہر میں گرفتاری مہم شروع کی۔شمالی مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ میں کارکنوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔اسرائیلی آبادکاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان پر حملہ کیا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔جبکہ غزہ میں کئی عمارتوں پر بمباری کی، جس میں ایک نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس طرح آج شہادتوں کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن