• news

شرپسند عناصر پرتشدد واقعات میں ملوث ، ان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں: اسد قیصر

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایدھی ایمبولینس تباہ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، شرپسند عناصر پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں لیکن عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی تک ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جو نہایت تشویشناک بات ہے، اسی وجہ سے کارکنان میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن