جج کی رخصت: قاسم علی شاہ کی تعیناتی پنجاب اسمبلی آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے قاسم علی شاہ کو الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چئیرپرسن تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے درخواست پر نگران حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب کر رکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سروس آرڈینینس میں ترمیم کے خلاف سبطین خان کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی۔