وفاقی وزیر مذہبی امور سے سربراہ ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمشن کی ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود سے سربراہ ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن ڈاکٹر وحید جلال زادہ کی ایرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ پاک ایران تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود کی جانب سے ایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وحید جلال زادہ نے وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیرنے ایرانی زائرین کیلئے بہتر سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔