• news

موسمیاتی تبدیلی میں بتدریج اضافہ ہو رہا، عالمی ردعمل سست روی کا شکار ہے: شیری رحمان

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے بین الاقوامی لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک اور فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن عالمی ردعمل سست روی کا شکار ہے جس کے باعث مستقبل میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیشن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کی تاریخ کا نقشہ ہی تبدیل دیا، گزشتہ چند سالوں سے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں درجہ حرارت مسلسل تین سال تک شدت اختیار کرتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن