• news

مردم شماری کے تحت جاری فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے  صوبائی حکومتوں کو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت جاری فیلڈ آپریشن کو 15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر نے یہ ہدایات مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایم سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کی جاری مشق پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، چیف ادارہ شماریات ، ڈاکٹر نعیم الظفر، صوبائی چیف شماریات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن