• news

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا۔  ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز ہسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔  عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔  عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔  عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاور یورین سیمپل بھی لیے گئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن