محکمہ لائیو سٹاک میں انقلابی اقدامات ، ہائی انجری گراسس کا آغاز
لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک میں انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی لائیوسٹاک اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ان انقلابی اقدامات سے جانور کا وزن 250کلو سے بڑھ 800کلو تک پہنچ جائے گا جبکہ بھنسوں کے دودھ دینے کی صلاحیت بھی دگنی سے زیادہ ہو جائے گی جبکہ جانوروں کی خوراک میں پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہائی انجری گراسس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ جانوروں کیلئے ڈیسیس فر زون کا قیام بھی عمل لایا گیا ہے۔ ان انقلابی اقدامات سے صوبائی اور ملکی لیول پر نہ صرف گوشت اور دودھ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو با ٓسانی پورا کیا جا سکے گے بلکہ انٹرنیشنل ایکسپورٹ کے راستے بھی کھل جائے گے جس سے ملین ڈالرز سالنہ آمدن متوقع ہو گی جبکہ عوام کو بھی خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا اور اس کیساتھ ساتھ فارمرز کو بھی پہلے سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ ان تمام منصوبوں پر لاگت بھی انتہائی محدود ہو گی جبکہ جانوروں کے ڈسس فری زون کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اس حوالے سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل صوبائی اور ملکی سطح پر گوشت اور دودھ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس حوالے سے سنپم ایکسپورٹ کرنے کی پلاننگ کی جا رہی جس کی صوبائی کابینہ سے باقاعدہ منظری لی جائے گی اس حوالے سے پلان کیا گیا ہے کہ سپنم امریکہ ، برازیل یا آسٹریلیا سے لئے جائے گے۔