یوٹیلیٹی بلز میں بے تحاشہ اضافہ عوام کیلئے ماہانہ عذاب بن چکا : ضیاءالدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی بلز میں بے تحاشہ اضافہ عوام کیلئے ماہانہ عذاب بن چکا ہے۔ بجلی اور سوئی گیس بلوں میں حکومتی جگا ٹیکس نے عام اور غریب آدمی کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور گیس میٹر فیس 500 روپے ناقابل برداشت ہے۔ گیس آئے نہ آئے بل پہلے سے زیادہ آ رہے ہیں، سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں غریب عوام پہلے کی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے اور گیس کے بلو ں کے بلو ں میں اضافہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبو ر ہو جا ئینگے۔ حکومت فوری طور پر گیس کے بلوں میں اضافہ ختم کرے۔ ماہانہ 500 روپے میٹر رینٹ بھی ختم کیا جائے تاکہ مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف میسر ہو سکے۔