• news

عمران خان کی گرفتاری ،پی ٹی آئی ورکرز کے پرتشدد احتجاج کے باوجود تمام مارکیٹس ، بازار ،کمرشل ادارے کھلے رہے


لاہور (کامرس رپورٹر) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز پی ٹی آئی ورکرز کے پرتشدد احتجاج کے باوجود شہر کی تمام مارکیٹس ، بازار اورکمرشل ادارے کھلے رہے۔ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ٹریفک معمول سے کم رہی۔کسی تاجر تنظیم کی جانب سے کاروبار بند رکھنے کی کال نہیں دی گئی۔ ہال روڈ،مال روڈ،انارکلی ،فیروز پور روڈ،بیدن روڈ،میکلوڈ روڈ میں مارکیٹس معمول کے مطابق کھلی رہیں۔ اسی طرح نیلا گنبد، سائیکل مارکیٹ،لوہا مارکیٹ ،لنڈا بازار ،گڑھی شاہو ،شالیمار لنک روڈاورباغبانپورہ کے بازار بھی کھلے رہے۔ اردو بازار ،پیپر مارکیٹ ،بلال گنج مارکیٹ ،اسلام پورہ ،اقبال ٹاﺅن کریم بلاک مارکیٹ میں بھی معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔اندرون شہر میں بھی تاجروں نے معمول کے مطابق کاروبار ی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن