سیاسی گرفتاریاں روٹین ، قومی املاک ،گاڑیوں کو جلانا کہاں کی سیاست ہے:اشرف بھٹی
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ گرفتاریاں سیاسی رہنماو¿ں کیلئے ایک روٹین کی بات ہوتی ہے، مگر ان سیاسی گرفتاریوں کو بنیاد بنا کر اپنے قومی اداروں کے افسران کے گھروں کو جلانا،قومی املاک کو جلانا گاڑیوں کو جلانا کہاں کی سیاست ہے ۔نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اگر اس نے کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کو گرفتار کیا ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کر ہی گرفتار کیا ہے۔