35سالہ نشئی بجلی کے تار چوری کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) 35سالہ نشئی بجلی کے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔شاہدرہ کے علاقے مےںبارہ دری روڈ پر35سالہ نشئی سلطان چوری کرنے کے لئے بجلی کے تار کاٹ رہا تھا کہ وہ کرنٹ لگنے سے جھلس کرموقع پر ہی ہلاک ہو گےا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔