• news

آئی جی زخمی پولیس افسر‘اہلکاروں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے 


لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولےس ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے مشتعل مظاہرین کے پتھراو¿ اور تشدد سے زخمی ہونے والے ہسپتال میں زیر علاج افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔سینئر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے فرداً فرداً زیر علاج ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز سمیت تمام زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی پنجاب نے زیر علاج افسران و اہلکاروں کی خیریت دریافت،جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکٹروں کو زیر علاج افسران و اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کے دوران جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔قانون کی پاسداری اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کےا۔ لبرٹی میں موجود اہلکاروں نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے گرجا چوک اور کینٹ کا بھی دورہ کیااور جھڑپ میں زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔ عثمان انور کو پولیس کے جانی و مالی نقصان کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی ہمت بڑھائی اور پولیس اہلکاروں کو شرپسند عناصر کےخلاف مکمل کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن