سرکاری و نجی املاک پر مسلح جتھوں کے حملے قابل مذمت ہیں،شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجما ن اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی املاک پر مسلح جتھوں کے حملے اور پاکستانی پرچم نذر آتش کرنا قابل افسوس اور قابل مذمت اقدام ہے،حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود پی پی نے کسی بھی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر مسرت کا اظہار نہیں کیا، القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لیا گیا ہےجبکہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ عمران نیازی کی گرفتاری پر پاکستان کی خیر نہیں،ہم لاشیں اٹھانے کے بعد ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں،عمران کی گرفتاری پر ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں،ملک ہے تو ہم ہیں، پاکستانی اداروں کے خلاف باتیں کرنے پر پی ٹی ا?ئی ہوش کے ناخن لے،اس وقت پی ٹی ا?ئی ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے،جتھے بھیج کر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،عمران عدالت میں کیسز کا سامنا کریں،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن فراہم کرے۔گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پشاور میں ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ جلانے اور پاکستانی پرچم نذر ا?تش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،یہ انتہاپسندانہ سوچ ہے،سرکاری اور نجی املاک پر مسلح جتھے حملے کر رہے ہیںجو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت اقدام ہے۔کل ایک گرفتاری عمل میں ا?ئی،حکومت کا حصہ ہونے کےباوجود پی پی نے کسی بھی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔،عمران کی گرفتاری پر جتھوں کی شکل میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں،انہیں نیب نے گرتار کیا ہے،نیب اپنی کاروائی کا دفاع خود کریگی،عدالت نے عمران کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے ،پی ٹی ا?ئی اس کے خلاف عدالت کا رخ کر سکتی ہے،انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لیا گیا ہےجبکہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ عمران نیازی کی گرفتاری پر پاکستان کی خیر نہیں،ان پر سنگین الزمات ہیں،انہوں نے ایک پرائیویٹ انویسٹر کو فائدہ پہنچایااور اس فائدے کے عوض رشوت لیاور اسے چیئر ٹی کا نام دیا گیا،اس میں اس کی بیگم بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں کچھ ترامیم کی گئی تھیں ،عمران نے اس قانون کا زبردست استعمال کیا،عدالت نے ان کا 8دن کا ریمانڈ دیا ہے۔ا?صف زرداری نے کسی الزام کے بغیر 12سال قید کاٹی،بینظیر بھٹو کی شہادت پر عوام میں بہت غم و غصہ تھا لیکن ا?صف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچایا۔ہم لاشیں اٹھانے کے بعد ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں،عمران کی گرفتاری پر ملک کے خلاف باتیں کرتے ہیں،ملک ہے تو ہم ہیں،کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستانی اداروں کے خلاف باتیں کرنے پر پی ٹی ا?ئی ہوش کے ناخن لے،اس وقت پی ٹی ائی ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے،جتھے بھیج کر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،عمران عدالت میں کیسز کا سامنا کریں،اس توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کیا جائیگا،انہوں نے درختوں کو بھی اگ لگا دی۔سابق وزرا بھی احتجاج کا حصہ تھے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن فراہم کرے،یہ گرفتاری حکومت کے حکم سے نہیں ہوئی،،فوج نے اس ملک کا دفاع کرنا ہے،عمران نیازی کے اقدامات سے ملک میں امن و امان کو خطرہ ہے،امن کی بحالی کیلئے جواقدامات کرنا پڑے کرینگے۔القادر ٹرسٹ کیس میں جو جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی،یہ فیک نیوز کے ماہر ہیں،خود ہی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔