پی ٹی آئی حکومتی نااہلی ، سازشو ں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا:میاں عبدالرو¿ف
فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر اورسابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 138 میاں عبدالرو¿ف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومتی نااہلی اور سازشو ں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ عمران خان نے ہر ادارے کو صر ف مخا لفین کیخلا ف استعمال کیا اور ملک کو ناقا بل تلا فی نقصان پہنچایا۔ تحریک انصا ف کے دور حکومت میں شروع ہو نے والی سیا سی کشید گی کے باعث سرما یہ کار ملک چھوڑ گئے۔ موجودہ حکومت کی جاری معاشی بہتری کی کوششوں کو بھی پی ٹی آئی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے جس کی خاطر مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں۔