عمران خان کی گرفتاری قانون کی خلاف ورزی ہے:کلیم اللہ خان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستا ن تحر یک انصا ف کے رہنما و امیدوا ر پی پی 64خا ن کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے اور وہ عدالتوں میں پیش ہو کر قانون کے مطابق اپنا دفاع کرنے کا حق استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں ،عمران خان کی گرفتاری حکمران اتحاد کی شکست اور عمران خان کی فتح ہے یقینا اس بار بھی عمران خان سرخرو ہوں گے اور اگلے الیکشن بہت جلد منعقد ہوں گے اور عمران خان وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوں گے اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھی ان کی حکومت ہوگی۔ عمران خان عوامی مقبولیت کے عروج پر ہیں اور ان کے سیاسی مخالفین کو سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست واضح نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں اور اب انہوں نے عمران خان کو انتہائی بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا ہے جس پر پاکستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔