• news

گیپکو کا ٹرانسمیشن سسٹم بہت مستحکم ہے :چیف ایگزیکٹو محمد ایوب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ گیپکو کا ٹرانسمیشن سسٹم بہت مستحکم ہے تا ہم ہر چیز میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے جس کےلئے گیپکو کی پوری ٹیم دن رات مصروف عمل ہے۔ریجن بھر میںنئے گرڈسٹیشنزکی تعمیر،موجودہ گرڈسٹیشنزاور ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن،ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سمیت کئی اہم منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکوجی ایس او سرکل کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئرمحمد عاشق جٹ ، منیجر جی ایس او محمد بو ٹا گورائیہ، ڈپٹی منیجر عرفان طفیل بٹ، تصدق ایوب،محمد جہانگیر راناو دیگرافسران بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ نئے گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر سے جہاںگیپکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی مستحکم ہو رہا ہے وہیں صارفین کو بھی خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے اور کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا گیپکو تنصیبات اور آلات پوری استعداد سے کام کرسکیں اور صارفین تک بھی اس کے ثمرات پہنچیں۔

ای پیپر-دی نیشن