گوجرانوالہ:ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیز،وی ٹی آئیز کیلئے امدادی رقوم تقسیم
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر آباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں کے مستحق مریضوں کے علاج کیلئے قائم ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیز کو 40 لاکھ 15 ہزار اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیم کیلئے 2کروڑ 93لاکھ 36ہزار روپے کے چیک میڈیکل سوشل ویلفیئر افسران اور وی ٹی آئی پرنسپلز، نمائندوں میں تقسیم کر دئیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ تقریب میں سوشل ویلفیئر افسران تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیر آباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں مستحق زکو مریضوں کے مفت علاج معالجہ کیلئے ہیلتھ کیئر جبکہ گوجرانوالہ، وزیرآباد اور کامونکی کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کیلئے مور اسکالر شپ (ٹیکنیکل سکلز چیک اداروں کے پرنسپل نمائندوں کے حوالے کئے۔زکوٰة فنڈز سے تین تحصیلوںکیلئے ہیلتھ کیئر برائے مفت علاج معالجہ برائے مستحق زکوٰة مریضوں کیلئے 40لاکھ 15ہزار مختص کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیر آباد کو 21لاکھ 90ہزار، ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کامونکی کو 10لاکھ 95ہزار اور ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحصیل نوشہرہ ورکاں کیلئے 7لاکھ 30ہزارکیلئے مختص فنڈز سے چیک تقسیم کئے گئے ۔