قومی املاک کونقصان پہنچاناسیاسی جماعتوں کاشیوہ نہیں : عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ قومی املاک کونقصان پہنچاناسیاسی جماعتوں اور انکے کارکنوں کاشیوہ نہیں ہوتا،عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جس کیلئے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔