پاک فوج جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومی ادارہ ہے:عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی ایز عمران خالد بٹ، عبد الرﺅ ف مغل ،چوہدری امان اللہ وڑائچ، توفیق بٹ، پیر غلام فرید، سابق میئر شیخ ثروت اکرام ،سٹی صدر سلما ن خالدپومی بٹ، شعیب بٹ،حاجی امجد سلیم بٹ، علی ہما یو ں بٹ ،مےر ابرار احمد ،خواجہ تنو یر اشرف ، شازیہ فرید ،چودھری تنویر احمد،شاہد عثمان ابراہیم، خواجہ محمد اکرام لون، عرفان یعقوب چاند بٹ ،معظم رﺅ ف مغل، عمر فاروق ڈا ر،وقاص شاہد کھو کھر، جمشید ایو ب بٹ، عامر اکرام بٹ ،عدنان حمید چاند بٹ نے پاک فوج انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومی ادارہ ہے،اس ادارے کیخلاف الزامات ناقابل برداشت اور انتہائی قابل مذمت ہیں، پاکستانی قوم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ملک کو انتشارکی جانب دھکیلنے اور غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو مستر د کرتی ہے اورملکی سلامتی اور مفادات کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلانے اور فوج کو بدنام کرنے سے بھارت کے عزائم کو تقویت مل رہی ہے، اداروں کی مدد سے اقتدار میں آنےوالا عمران خان اداروں کی سرپرستی سے محروم ہونے، اداروں کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے اور کسی بھی سیاسی جماعت کا ساتھ نہ دینے کے فیصلے پر ہواس باختہ ہو گےا ہے ،پی ٹی آئی کوئی سےاسی جماعت نہےں بلکہ شرپسندعناصر کا ٹولہ ہے ،جس کا چہرہ پوری دنےا نے دےکھ لےا ہے ، عمران خان نے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کےلئے ملک مےں انتشار کی سےاست کی ،75سالوں مےں جو کسی دشمن نے نہےں کےا وہ پی ٹی آئی کے سرپسند ٹولے نے کر دکھاےا ہے ۔