دہشتگردوں کا اہلکاروں،ساتذہ کو نشانہ بننا لمحہ فکریہ ہے:طاہر مجید
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا اہلکاروں اورساتذہ کو نشانہ بننا لمحہ فکریہ ہے ، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کےخلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،و فاقی اورصو بائی حکومت ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کے پائیدار قیام کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔