• news

 عمران خان کی گرفتاری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے: صدیق مہر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم قائد عمران خان کی گرفتاری سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت بڑھاتے ہوئے اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاریوں کاسلسلہ تیز کر دیا جبکہ گرفتاری کی آڑ میں پولیس پی ٹی آئی رہنماں کے گھروں میں داخل ہوکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کر رہی ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کی بے بنیاد مقدمے میں گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ مقدمات ہمارے حوصلے پست کر سکتے ہیں نہ ہی ہمیں آئینی و قانونی حق کےلئے پر امن احتجاج سے روک سکتی ہیں۔ قائد پاکستان عمران خان کو فاشسٹ سرکار نے گرفتار کرکے اپنی اقتدار سے رخصتی کی بنیاد رکھ دی ہے اور بہت جلد مسلط کردہ سرکار اپنے منطقی انجام سے دو چار ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن