• news

 دہشتگردی میںشہریوں کو بے گناہ مارا جا رہا ہے: عرفان کھوکھر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایف ایف او سپورٹ پروگرا م کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، شہریوں کو بے گناہ مارا جا رہا ہے،حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے،پاراچنار میں علم کے چراغ جلانے والوں کو ظلم کر کے بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا، ملک میں حکومت، قانون، آئین نام کی چیز نہیں ہے ہم سانحہ پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت واقعہ کانوٹس لے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن