سیاسی جماعتیں تحمل بردباری کا مظاہرہ کریں: نثار احمد مغل
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تمام سیاسی جماعتیں تحمل بردباری کا مظاہرہ کریں پاکستان سب کا ہے موجودہ حالات میں افراتفری جھلاﺅ گھیراﺅ کا متحمل نہیں ہو سکتا مل جل کر طاغوتی طاقتوں کو شکست دینا ہو گی ادارے اپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق ادا کریں ۔ سماجی شخصیت نثار احمد مغل کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا عمران خان ایک سیاسی جماعت کے قائد ہیں ان سے بات چیت کرکے ملک کی بہتری کی طرف جایا جا سکتا تھا سیاسی جماعتیں ایوان کی سیاست کریں۔