• news

پتوکی:عمران خان کی گرفتاری،کاروبار زندگی ٹھپ ،عوام میں کشمکش کی لہر


پتوکی(نمائندہ نوائے وقت)سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری شہر بھر میں کاروبار زندگی ٹھپ عوام میں کشمکش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ سے سابقہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی القادر ٹرسٹ کے معاملہ میں نیب کی جانب سے ڈرامائی گرفتاری پر ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی کارکنان کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ سماجی حلقوں نے سیاستدانوں اور ریاستی اداروں سے اپیل کہ ملک میں جاری بے یقینی کو حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن