• news

 بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے: ریاض ڈوگر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سماجی شخصیت وسابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے، مسئلہ کشمیر سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے اور پوری قوم اور تمام جماعتوں کا موقف ایک ہونا چاہیے، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے اور یہ تاثر زائل کیا جائے کہ پاکستان کشمیر سے دست بردار ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن