حافظ آباد میں 39ارب کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے جائز ہ اجلاس
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں تقریبا 39ارب کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائز ہ اور آئندہ مالی سال 2023,24کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، اے سی پنڈی بھٹیاں را شد اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن ، سی ای او ایجو کیشن سہیل اظہر خاں سمیت محکمہ بلڈنگز ، ہائی ویز ،ہائیر ایجو کیشن سمیت دیگر افسران نے شر کت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی قیادت میں حکومت پنجاب ضلع بھر میں جاری عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے جاری ترقیاتی منصوبے معیارکے مطابق مقرر ہ مدت میں مکمل کرائیں ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے شہر اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ شماریات کی ٹیموں کی جانب سے کی جانے والی مر دم شماری کی تصدیق اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقہ مکینوں اور شہریوں سے مر دم شماری کے حوالہ سے فیڈ بیک بھی لیا۔