مفاد پرستوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا:نثار خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر خاکسار تحریک انجینئر نثار خان نے کہا ہے مفاد پرستوں نے ملک و قوم کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ان لیڈرز کی ذاتی اغراض و مفادات کے تحفظ کی سوچ نے انکی اپنی صفوں میں چھپے ہوئے ملک دشمن عناصرکوانہی کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ملکی اداروں اور قومی املاک کوتباہ وبربادکرنا شروع کر دیا ہے۔ دریں اثنا انہوں نے ملکی حالات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سالاران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ملکی وقار اور اتحاد کی بلندی کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کریں اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے بانی پاکستان کے فرمودات ایمان،اتحاد،تنظیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قوم کو صف بند ہونے کی ترکیب دیں۔اجتماع میں خاکسار سالار چوہدری فاروق الرحمن سلیچ، عبدالرزاق بٹ،عابد عباس،حافظ محمد یوسف،ڈاکٹر محمد خلیل، خرم عباس،محمد افضل،محمد مصطفی،ڈاکٹر محمد یوسف ،صوفی صادق جلیل احمد،ماسٹر محمد الیاس،ماسٹر محمد بوٹا،حمزہ اسد،محمد فاروق اور محمد ارشد بھی موجود تھے۔