پر تشدد احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی: افتخار حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ پر تشدد احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی گھیراﺅ جلاﺅ کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ۔