• news

34ویں نیشنل گیمز‘پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ شروع

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونیوالی 34ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ شروع ہوگئے ہیں‘ افتتاحی تقریب 22مئی کو کوئٹہ میں ہوگیَنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 300سے زائد کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی 34ویں نیشنل گیمزمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے‘کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ نیشنل گیمز میں صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں۔لاہور میں جمناسٹک، بیس بال، تائیکوانڈو، سائیکلنگ، رگبی، ٹینس، باسکٹ بال، جوڈو، کراٹے،سکواش کے کیمپ شروع ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن