• news

امام الحق کیسے افتخار، حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں؟ جنید خان کا سوال

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کو ٹوئٹ کی اجازت دینے پر شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ جب امام ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہیں تھے تو وہ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر اپنا تجزیہ شیئر کرتے تھے جو کہ میرے خیال میں غلط ہے، بورڈ کو اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا کہ حارث کو کھلانا چاہئے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن