4روزہ میچ ‘پاکستان شاہینز نے زمبابو ے اے کو 163رنز پر ڈھیر کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے چار روزہ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں 163رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بائولر محمد علی نے چار‘ عامر جمال اور مہران ممتاز نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔کھیل کے اختتام پر پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں 115رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔کپتان عمران بٹ 27رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے محمد حریرہ کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 63رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حریرہ 60 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔۔ عمیر یوسف 19 رنز بناکر موجود ہیں۔پاکستان شاہینز میزبان ٹیم کے سکور سے 48 رنز پیچھے ہے اور 9 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان شاہینز کے کپتان عمران بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جوئے لارڈ گمبی7 رنز ‘ ڈیون مائرز50 ‘مارومانی 66رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ ٹونی مونیونگا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جوناتھن کیمبل 4 ‘کپتان روئے کایا12رنز بناسکے۔پوری ٹیم 56.4اوورز میں163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آخری 9 وکٹیں سکور میں صرف 41 رنز کا اضافہ کرسکیں۔سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔