ون ڈے رینکنگ‘بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پوزیشنیں بہتر کر لیں۔فخر زمان 755 ریٹنگ کیساتھ تیسرے‘ امام الحق 745 ریٹنگ کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم نے 886 ریٹنگ کیساتھ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو مضبوط کیا ۔ آغا سلمان 80 درجے ترقی کر کے بیٹرز میں 92 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے باؤلرز بھی آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ حارث رؤف رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد وسیم تین میچوں میں چھ وکٹیں لینے کے بعد ٹاپ 100 کے باہر سے مجموعی طور پر 69 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں اپنی رینکنگ کو بہتر کیا اور 36ویں نمبر پر پہنچ گئے۔