ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روکدیا
لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا ،توہین عدالت کی درخواست پرپرفریقین کو24 مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ہائیکورٹ میں جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اورمقدمہ درج کیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے،استدعا کی گئی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا اور درخواست پر مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی ۔
لاہور ہائیکورٹ محمد خان بھٹی