قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی‘ منگل کو ہوگا: کابینہ کی میٹنگ آج طلب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جسے ملتوی کر کے کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شرکاءکی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، اب یہ اجلاس منگل کو ہوگا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ قبل ازیں ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔
قومی سلامتی کمیٹی