• news

ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان‘ کے الیکٹرک کیلئے 3 روپے 93 پیسے یونٹ اضافے کی منظوری


 اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے مارچ 2023ءکی مد میں3 روپے93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 3مئی 2023ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہو گا۔ ملک بھر کے ڈسکوز کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین پر44 ارب45 کروڑ60 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست دائرکر دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی24 مئی کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکی ہے۔ کیسپٹی چارجز کی مد میں31 ارب76 کروڑ60 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں4 ارب28 کروڑ80 لاکھ روپے اور لیسکو نے صارفین سے 11ارب 20کروڑ 50لاکھ روپے جبکہ فیسکو نے دس ارب، میپکو نے10 ارب42 کروڑ80 لاکھ روپے کی درخواست کی ہے۔
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی 18مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے 18مئی کو ملاقات کا امکان ہے۔ دونوں رہنماء100 میگاواٹ بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات بلوچستان کے شہر پشین میں متوقع ہے جہاں وہ ایران سے بجلی کی درآمد کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
ملاقات متوقع

ای پیپر-دی نیشن