عمران کی گرفتاری‘ ملک کی صورتحال پر شدید پریشان، سرکاری‘ فوجی عمارتوں کو نقصان قابل مذمت‘ صدر کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے اپنے ٹوےٹ اور وزےراعظم شہباز شرےف کے نام اپنے خط مےں عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں۔ اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا، باعث تشویش، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں۔ شہباز شریف کے نام خط مےں کہا کہ آپ کی توجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار اور نتائج کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، میں اور پاکستانی عوام اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے، جس میں ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دکھائی گئی۔ عمران خان ایک مقبول رہنما اور ایک ایسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جسے پاکستانی عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔ اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے مذموم اور غیر ضروری واقعات سے پہلے سے بگڑتی معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔ سماج میں تقسیم مزید بڑھ رہی ہے۔ جیسے کو تیسا " اور ہیجانی ردعمل کی بجائے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرتے ہوئے استحکام لایا جانا چاہیے۔ میں عوامی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان اور شرپسندوں کے غیر قانونی اقدامات پر پریشان ہوں، آئین اور قانون کا محافظ ہونے کے ناطے میں ایسے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
صدر خط