• news

مظاہرے جاری : شاہ محمود ، علی محمد، اعجاز چودھری گرفتار ، فوج ، سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ 


اسلام آباد لاہور صوابی، کراچی (اپنے رپورٹرز سے+ نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندگان) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاﺅس سے گرفتار کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، گرفتاری سے پہلے شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا، ان پر کور کمانڈر لاہور واقعہ کا لگا الزام جھوٹ ہے۔ جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ‘محمودالرشید اور فلک ناز چترالی بھی گرفتار۔ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ سینیٹر اعجاز چودھری کو گلگت بلتستان ہا¶س سے گرفتار کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کو پناہ دینے کے جرم میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا۔ گلگت بلتستان ہاو¿س کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں جی بی ہاو¿س اسلام آباد میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ پی ٹی آئی مظاہرین نے اسلام آباد کے ترنول ریلوے سٹیشن پرحملہ کیا اور پھر عمارت کو آگ لگا دی۔ ریلوے سٹیشن کا ریکارڈ، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔ سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن اور پولیس آمنے سامنے آئے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانا سنگجانی زخمی ہوگئے ، ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے 110 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دیر کے علاقے چکدرہ میں سکیورٹی فورسز قلعہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں نے حملہ کیا جس دوران سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر اور قیام پاکستان سے پہلے بنائی گئی بلڈنگ جلا دی گئی۔ پشاور میں دو روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 659 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق مشتعل مظاہروں کے دوران 13 سرکاری عمارتوں سمیت 15 املاک کو جلایا گیا، 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان اور نادرا میگا سینٹر سمیت کئی عمارتوں سے سامان چوری کیا۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو روز میں مشتعل مظاہروں کے دوران 58 پولیس اہلکاروں سمیت 300 سے زیادہ افراد زخمی جبکہ 7 مظاہرین جاں بحق ہوئے۔ واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں دو دنوں کے مظاہروں میں مجموعی طور پر 104 افراد زخمی ہوئے جن میں ایس پی اور ایس ایچ او رینک کے چار افسران و اہلکار سمیت 36 زخمی ہوئے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے دوران پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ رات پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث بند نائنتھ ایونیو سڑک کھول دی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئیں ۔ تاہم مال روڈ انڈر پاس سے لے کر دھرم پورہ انڈر پاس تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ اسلام آ باد جناح ہاﺅس سمیت شہر میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو سونپ دیا گیا۔ جبکہ صوبہ بھر سے اب تک رہنماﺅں سمیت 300 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ روز کے پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے23 افراد زیر علاج ہیں۔لاہور ضلع صوابی کی پولیس نے پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے، صوابی انثر چینج پر واقع دونوں ٹول پلازوں میں توڑ پھوڑ اور اسے آگ لگا کر خاکستر کرنے، مزاحمت اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچانے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ایم پی ایز عبد الکریم، رنگیز احمد، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، تحصیل ناظم عطاءاللہ، سابق وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی سمیت دو سو سے تین سو تک ضلعی رہنما¶ں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی درج کرلی اور اب تک پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 35 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی میں فردوس شمیم نقوی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت دیگر کیخلاف مقدمے، 400 سے زائد افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 12 نوجوان کارکنوں کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلاﺅگھیراﺅ کیس میں سابق گورنر پنجاب، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11 ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا،دورانِ سماعت پولیس نے 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمر سرفراز چیمہ کو 16 مئی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 2 سو سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کئے ہیں۔ شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں لاہور میں 65 سے زائد افسران واہلکاران زخمی ہوئے ہیں۔ شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ متعددگاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ شادمان تھانے پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کے حملے کا مقدمہ پی ٹی ائی رہنماو¿ں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید،جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ سمیت 60 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شادمان شیخ وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ دہشت گردی سمیت 17 اسنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق میاں اسلم اقبال،محمود الرشید اور جمشید اقبال چیمہ تھانے پر سیدھی فائرنگ کررہے تھے۔ 60 مشتعل کارکنان نے تھانے پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراو¿ کیا، مشتعل افراد نے تھانے میں موجود گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔ زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر ، یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما روپوش ہو گئے ہیں۔ لیڈرشپ کے خلاف شہر میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلاو¿ گھیراو¿ سمیت دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے 11 مقدمات درج ہیں۔ پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث 18 سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ گوجرانوالہ میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد تشدد مظاہروں میں ملوث 115 افراد کو گرفتار کر لیا گجرات ضلعی صدر چودھری سلیم سرور جوڑا کو 16ا یم پی او کے تحت 30 دن کے لئے نظر بند کرنے کا حکم ڈی سی گجرات سے جاری کیا۔ تھانہ صدر گجرات نے چودھری ارشد نت کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی تھانہ ملکوال نے تین مقدمات درج کر لئے سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ کینٹ گوجرنوالا میں وزیرآباد حلقہ پی پی 53 کے ٹکٹ ہولڈر جمال ناصر چیمہ سمیت 400 افراد پر مقدمہ درج تحریک انصاف کے مسلح کارکنان کی جانب سے فائرنگ کی گئی واقعہ میں تلونڈی کھجور والی کا رہائشی کارکن راشد مقبول جاں بحق ہوا حافظ آباد پولیس نے پنڈی بھٹیاں میں چھپہ مار کر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے احسن عنصر بھٹی اور شہر کے محلہ گڑھی اعوان میں چھاپہ مار کر سابق ناظم ملک غلام حسین شارو کو گرفتار کر لیا۔ سرگودھا اور گردونواح میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں مختلف واقعات پر دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت تین تھانوں میں درج مقدمات سمیت ایک سو سے زائد کارکنان کی گرفتاری۔ سرگودھا میں انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل رہی ۔ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے سابق صدر بار شفقت اعوان سمیت چسر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لئے بھاری نفری کے ہمراہ عدالت پیش کیا۔ سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج میں توڑ پھوڑ پر جی پی او جنرل پوسٹ آفس کو تاحکم الثانی بند کر دیا گیا ساہیوال پی ٹی آئی رہنما¶ں و امیدواران اسمبلی اور کارکنوں کے خلاف روڈ بلاک کرنے ٹائرز جلانے اور حکومت مخالف نعرہ بازی تقرری کرنے پر 49 نامزد اور 50/60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درجلاہور ضلع صوابی کی پولیس نے پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے۔ صوابی انثر جینچ پر واقع دونوں ٹول پلازوں میں توڑ پھوڑ اور اسے آگ لگا کر خاکستر کرنے۔ مزاحمت اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچانے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر۔ سابق ایم پی ایز عبد الکریم۔ رنگیز احمد۔ ضلعی صدر سہیل یوسفزئی۔ تحصیل ناظم عطاءاللہ۔ سابق وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے بھائی فیصل خان ترکئی سمیت دوسو سے تین سو تک ضلعی رہنما¶ں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی درج کرلی اور اب تک پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 35 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہےپی ٹی آئی سوات کے رہنماﺅں اور جلسوں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتار ی کا سلسلہ جاری ہے،خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران سابق ممبران اسمبلی سمیت 33 افراد گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ہونے والوں میں سابق صوبائی وزراءڈاکٹر امجد علی اور شفیع اللہ، سابق ایم پی ایز ملک لیاقت، اعظم خان اور تحصیل چیئر مین سعید خان بھی شامل ہیں، سابق ایم این اے مراد سعید کے ایڈوائزر خورشید خان سمیت تحصیل بریکوٹ حلقہ پی کے پانچ سے پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور خان کو بھی گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔منہ پر رومال رکھ کر اور ماسک پہن کر ہنگامہ کرنیوالوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔9 مئی کو قومی املاک پر حملے کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، سیکورٹی اداروں نے جناح ہاﺅس حملہ کیس سمیت اہم مقامات سے 322 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جناح ہاﺅس بلوائیوں میں سے اہم سیاسی رہنماﺅں سمیت 80افراد کوشناخت کر کے گرفتار کیا گیا ،لاہور کے مختلف مقامات پر حملے دھاوا بولنے والے 129افراد گرفتارہوچکے ہیں۔شیخوپورہ سے 56افراد گرفتار ، قصور سے 17افراد کو گرفتار کیا۔ ننکانہ صاحب سے 40 شر پسند گرفتار کئے گئے۔ کامونکی پولیس کے چھاپے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما¶ں اور کارکنان کے گھروں پر پولیس نے گزشتہ رات چھاپے مار کر 44 کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی اصغر منڈا اور امیدوار پنجاب اسمبلی اعجاز حسین بھٹی، علی عمران اور محمد ندیم سمیت 163 کارکنوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی 9 دفعات اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے شیخوپورہ میں بھی احتجاج کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ذرائع کے مطابق پارٹی کے 32کارکنوں کو ضلع کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیاسیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 نے اب تک مظاہروں میں شدید زخمی ہونے والے 48 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 85 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کو فیصل آباد سے حراست میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن