شرپسندوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے : محسن نقوی
لاہور (نامہ نگار) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور سی ایم ایچ میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھراﺅ سے زخمی ہونے والے پولیس افسروں اور جوانو ںکی عیادت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور سی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال، کانسٹیبل شکیل اور سکیورٹی اہلکار فیصل کی عیادت کی اور انہوں نے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اور ڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں، جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اور عزم سے فرائض سرانجام دیئے۔ جلا¶، گھیرا¶ اور پولیس فورس پر پتھرا¶ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے علی الصبح لاہور شہر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن اور جذبے کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر اور جری جوانوں پر ناز ہے۔ آپ اپنے فرائض محنت اور پروفیشنل ازم سے سر انجام دے رہے ہیں۔ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کے روزمرہ معمولات میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آپ اسی طرح مزید ہمت سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں، ہم سب اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔
محسن نقوی