پولیو ورکرز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے: وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے۔ پولیو ورکرز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے تک ذاتی نگرانی سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے روٹری فا¶نڈیشن کے وفد نے انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ مائیک میک-گورن کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں روٹری کے عہدیداران عزیز میمن، فیض کِڈوائی، عدنان روہیلہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان سے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری انٹرنیشنل اور بِل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ملاقات میں حکام نے وزیرِ اعظم کو ملک میں پولیو مہمات کی موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کیلئے خصوصی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے متعقلہ حکام خصوصاََ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے۔
پولیو وزیراعظم