مدرسہ ایجوکیشن کو جدید علوم سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت :طاہر رضا بخاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا حافظ اسعد عبید کی سرکردگی میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محراب و منبر استحکام وطن کے تقاضوں سے آگاہ اور انتہا پسندانہ رجحانات کے تدارک کیلئے دینی طبقات مستعد ہیں۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اِن کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ مدرسہ ایجوکیشن کو جدید عصری علوم سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زید ی ہاو¿س شاہ جمال لاہور کے مہتمم سیّدشاہد عباس زیدی نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے مسالک کے درمیان باہمی اشتراک ِ عمل لائق تحسین ہے۔ مولانا حافظ اسعد عبید نے کہا کہ اتحادِ ا±مّت کے فروغ اور مکاتبِ فکر کے درمیان مفاہمت کی ترویج میں جامعہ اشرفیہ کے عمائدین نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ وفد نے اوقاف کی موجودہ لیڈر شپ کی دینی طبقات اور مذہبی لیڈر شپ سے موثر تعلقات ِ کار،ان کے ساتھ علمی اشتراک اور معاونت، اتحادِ ا±مّت اور بین المسلمین تعلقات کی ترویج کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔