جمہوریت میں پرتشدد احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں :چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142 چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ ن لیگ کے قائد اور انکی بیٹی مریم نواز شریف سمیت متعدد رہنماﺅں نے قید و بند کی صعوبتیں کاٹیں اور بے بنیاد مقدمات کے الزامات میں پیشیاں بھگتیں مگر انارکی کو ہوا دینے کی کبھی کوشش نہیں کی ، اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں گھیراﺅ جلاﺅ کا ارتکاب کرنے والے اپنا انجام دیکھ لیں گے اور جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ جمہوری میں پرتشدد احتجاج کی کہیں کوئی گنجائش نہیں ۔