• news

”عدلیہ نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا“

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماﺅں کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، چودھری سعید ورک ،میاں علی بشیر ایڈووکیٹ،میاں افضال حیدر ، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ،حاجی غلام نبی ورک ،چودھری محمداقبال گوپے را،ملک محمداقبال ،عدنان اسلم،راشد منیر ایڈووکیٹ،خرم ریاض کاہلوں ، خالد جاوید چدھڑ ، عبدالمناف خان ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج پھر عدلیہ نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے جس سے عدلیہ کا بول بالا ہوا ہے اس فیصلے سے ملکی جمہوریت مضبوط ہو گی اور اب امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن