• news

 شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے: رفاقت علی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہاہے کہ نیا پاکستان اور تبدیلی نے نام پر قوم کو سبز باغ کے سوا کچھ نہیں ملا عمران خان اور تحریک انصاف آج وہ کام کررہی ہے جو ملک دشمن نہیں کر سکے سرکاری اور پرائیویٹ املاک کو نذر آتش کرنا ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں توڑ پھوڑ ،ایمبولینس کو آگ لگانے جیسے واقعات قابل مذمت نہیں بلکہ قابل گرفت اقدام ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اب نیا اور پرانا پاکستان نہیں بلکہ عملی کام ہورہے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن