• news

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ


قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے عام مارکیٹ اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور عوام سے اس بارے دریافت بھی کیاجبکہ مختلف علاقوں میں ڈیجیٹل مردم شماری ٹیموں کو چیک کرنے سمیت مختلف گھرانوں سے اس حوالے سے ویری فکیشن بھی کی، اسسٹنٹ کمشنر نے خریداروں سے بھی مختلف اشیاءکی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن