• news

 نیوٹرل وینیو دیا جائے ورنہ ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے: نجم سیٹھی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ورلڈکپ میچز بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونگے۔ ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔ بھارت میں بھی دنگے چل رہے ہیں مگر کرکٹ کبھی نہیں رکی، بھارت کو پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے چاہئیں، ہائبرڈ ماڈل میں پاکستان کے ورلڈکپ میچز بنگلہ دیش میں ہونے چاہئیں۔نیوٹرل وینیو ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ، ہمیں ٹورنامنٹ کے گیٹ منی کی مد میں ملنے والے پیسوں میں حصہ چاہیے۔ بی سی سی آئی سیاسی بنیاد پر باقی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے سے روکے تو پھر ایشین کرکٹ کونسل نہیں چل سکتی۔ بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں جے شا نے باقی ٹیموں سے پاکستان میں کھیلنے پر پوچھا تھا، کسی ٹیم نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر اعتراض نہیں کیا تھا۔ ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔ بھارت کی برج، باسکٹ بال، بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آسکتی ہے تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں؟ سری لنکا کے اے سی سی کو لکھے جانے والے خط سے فرق نہیں پڑتا، ہم نے تب سری لنکا کا دورہ کیا جب وہاں پر بم دھماکے ہو رہے تھے، ہم ہمیشہ سری لنکا کا دورہ کرنے کو تیار رہے ہیں۔ حال ہی میں جے شا کے بھیجے گئے نمائندے کو ایشیا کپ کے پلان کا بتایا، انہیں ایشیا کپ کا پلان پسند آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن