• news

ون ڈے رینکنگ‘پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی


لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں 1-4 سے ہوم گرانڈ پر کامیابی سمیٹی اور پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا۔گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگ میں 116 پوائنٹس کےساتھ دوسرے جبکہ بھارت ایک پوائنٹ کی کمی سے 115ریٹنگ کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ 104پوائنٹس کےساتھ چوتھی، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ نئی رینکنگ مئی دوہزار بیس سے مئی دو ہزار بائیس تک کھیلی گئی سیریز کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن