پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری ٹریننگ کورس اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسرا ریفری ٹریننگ کورس کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگیا ،مختلف علاقوں سے 23 شرکاءشامل ہوئے۔ 4 روزہ کورس میں فیفا ایم اے ریفری خرم شہزاد اور محمد شفیق (انسٹرکٹر) نے تھیوری اور عملی کام سے آگاہی دی،انھوں نے اپنی مہارت کو شرکاءکے ساتھ شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ شاندار اقدام پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان میں ریفریز کی ترقی کیلئے کورس بہت کار آمد ثابت ہوگا، یہاں شرکاءکو سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں اچھے ریفریز تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔