• news

 جذبہ خیر سگالی ‘پاکستان نے198 ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کر دیا 


 لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا۔ پاکستان میں بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ ایدھی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر بھارتی ماہی گیروں کو کراچی ملیر جیل سے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے ایدھی کی سپیشل گاڑیوں کے ذریعے بھارتی ماہی گیروں کو ریلوے سٹیشن سے واہگہ بارڈر لایا گیا۔ایدھی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی ماہی گیروں کو 5 ہزار روپے نقد اور تحائف دیے۔ ایدھی فاو¿نڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کے لیے کراچی سے واہگہ بارڈر تک تمام سفری اخراجات اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
بھارتی ماہی گیر

ای پیپر-دی نیشن